آرمی چیف زمانہ طالب علمی میں جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم سے وابستہ رہے

جنرل قمر جاوید باجوہ بہت صبر شکر والے انسان ہیں، میں انہیں کالج کے زمانے سے دیکھتا آیا ہوں، انہیں اسلامی جمعیت طلبہ کیلئے سیاسی سرگرمیاں کرتے دیکھا تھا: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا دعویٰ
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف زمانہ طالب علمی میں جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم سے وابستہ رہے، جنرل قمر جاوید باجوہ بہت صبر شکر والے انسان ہیں، میں انہیں کالج کے زمانے سے دیکھتا آیا ہوں، انہیں اسلامی جمعیت طلبہ کیلئے سیاسی سرگرمیاں کرتے دیکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بہت صبر شکر والا انسان ہے، میں انہیں کالج لائف سے دیکھتا آیا ہوں، انہیں اسلامی جمعیت طلبہ کیلئے سیاسی سرگرمیاں کرتے دیکھا ہے۔ وزیر ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ ہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے اپوزیشن سے بات ہوگی، بات کرنے والوں کو بات کرنے کا سلیقہ اور طریقہ آتا ہے، اپوزیشن والے خوشی خوشی اس کے حق میں ووٹ دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ تین سال کے لیے آرمی چیف ہیں اور ہر صورت ہوں گے۔شیخ رشید مزید کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر بیوروکریسی اور چھوٹے اسٹاف سے غلطیاں ہوئی ہیں، قمر جاوید باجوہ وہ عظیم جرنیل ہے جس نے کرتارپور راہداری کھولی، افغان بارڈر پر باڑ لگائی، فاٹا کو پاکستان میں شامل کیا، سعودی عرب، چین، دبئی، ایران سے حکومت کے بہتر رابطے کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں