اب عمران خان کو خود این آر او نہیں ملے گا: حامد میر

معروف صحافی حامد میر نے شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اب یہ لوگ وزیراعظم عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میںبہت احتیاط سے بات کر رہا ہوں اور کوئی اندازے نہیں لگا رہا بلکہ سب کے حوالے دے کر بتا تا ہوں ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ عمران خان صاحب نے پچھلے ایک سال میں اور اس سے بھی پہلے پاکستان کی سیاست میں نفرت کو اتنا انجیکٹ کردیا ہے، اتنے زیادہ نفرت کے ٹیکے لگا دیے کہ اب کوئی جوڈیشل این آر او یا کوئی دوسرا این آر او نہیں ہو گا۔حامد میر نے کہا کہ پچھلے ہفتے میں نے شہباز شریف سے ان سارے موضوعات پر بات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں تو اس سے کوئی این آر او نہیں چاہیے نہ وہ اس پوزیشن میں ہے، ہاں ہم نے اب اس کو این آر او نہیں دینا۔ کچھ دن پہلے آصف علی زرداری نے اپنی پیشی پر بتایا کہ مجھے رات کو جگایا جاتا ہے کہ این آر او دے دو، میں نے اس کو این آر او نہیں دینا۔ مولانا فضل الرحمن نے تین دن پہلے کہا ہے کہ میں نے اس کو این آر او نہیں دینا۔ لہٰذا اب عمران خان اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ کسی کو این آر او دیں،عمران خان کو اس وقت این آر او کی ضرورت ہے لیکن نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے اس کو این آر او نہیں دینا

اپنا تبصرہ بھیجیں