اسر اور اقرا رواں ماہ ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے

یاسر اور اقرا رواں ماہ ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گےشادی کی تقریبات 25سے 28دسمبرکے دوران کراچی میں ہوں گی :ذرائع
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکاریاسرحسین اوراداکارہ اقرا عزیزرواں ماہ ازدواجی بندھن میں بندھ جائینگے ،شادی کی تقریبات 25 سے 28 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق یاسر اور اقرا دسمبر کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا البتہ دونوں کی شادی کی تقریبات 25سے 28 دسمبر کے دوران کراچی میں ہوں گی ۔فنکار جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھی ان کی رواں ماہ شادی کی تصدیق کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں