الجزائر کی خاتون کی 125برس کی عمر میں خانہ کعبہ آنے کی خواہش پوری، حج کی دعوت بھی مل گئی

الجزائر کی 125برس بزرگ خاتون صرہودة ستیتی کی عمرے کی خواہش پوری ہو گئی۔ صرہودة ستیتی کے مطابق وہ لگ بھگ سو سال سے خانہ کعبہ کے دیدار کا خواب دیکھ رہی تھیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق صرھودة نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پہنچنے پر ہمیںبہت اچھے سے خوش آمدید کہا گیا۔ ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئیں۔صرھودة کے بیٹے نے بتایا کہ عمرہ ویزہ کے اجرا میں ہمیں اس وقت بڑی پریشانی ہوئی جب سسٹم نے والدہ سے متعلق کوائف کے اندراج کی کوشش قبول نہیں کی۔ وجہ یہ ہوئی کہ عمرہ ویزہ سسٹم میں پیدائش کی تاریخ کی شروعات 1900سے درج ہے۔ ہماری والدہ کا سال پیدائش اس سے پہلے کا تھا۔ اس وجہ سے ہمیں اندراج میں مشکل پیش آئی۔ بہرحال اس گتھی کو سلجھا لیا گیا اور انکو عمرے کا ویزہ مل ہی گیا۔مکہ مکرمہ میں ایک فلاحی انجمن قائم ’جمعیة الحاج والمعتمر الخیریة ‘ نے صرھودة کو امسال حج پر آنے کی دعوت دی ہے۔ حج کے جملہ اخراجات فائونڈیشن ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں