’’اپنا علاج پاکستان میں ہی کرائوں گا‘‘ نوازشریف کابیرون ملک علاج کرانے سے صاف انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کسی صورت بیرون ملک علاج کیلئے تیارنہیں ہیں، وہ اپنا علاج کراچی یا لاہور کے کسی ہسپتال سے کرانا چاہتے ہیں،جب کہ ان کے بیٹے حسین نواز لندن میں علاج کرانے پر اصرار کررہے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق حسین نواز شریف کو اپنے والد کی ضمانت کی خبر مدینہ منورہ میں موصول ہوئی۔لندن میں شریف خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے قریبی رشتہ داروں پر واضح کرچکے ہیں کہ وہ کسی صورت ملک سے باہر نہیں جائیں گے بلکہ وہ اپنا علاج کراچی یا لاہور کے کسی ہسپتال میں کرائیں گے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم کی العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت آج شام اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں