اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، حمزہ شہباز کونے میں بیٹھے ناخوش، اجلاس میں کیا ہوتا رہا؟ حیرت انگیز دعویٰ کردیاگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز کونے میں بیٹھے ناخوش لگ رہے تھے، شیریں مزاری نے حیران کن دعوی کر دیا، لگتا ہے ن لیگ میں کوُ ہو گیا ہے، مزاحیہ بات ہے کہ الیکشن ہارنے والے غیر منتخب فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس کی سربراہی کریں گے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ فضل الرحمان کے پاس اگر اسٹریٹ پاور تھی تو منتخب تو نہیں ہو سکے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت شاہد خاقان عباسی کررہے تھے دیگر رہنماؤں میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اورسابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل تھے۔زرداری ہاؤس میں افطار کے موقع پر بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز سے شہباز شریف کی واپسی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ طبی معائنہ مکمل ہوتے ہی واپس آئیں گے، ان کی سیاسی پناہ کی افواہیں حکومتی مشینری پھیلا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں