بھارتی صحافی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ریحام خان نے ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانیوں کو خوش کر دیا

بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس پر پاکستان نے ہمسائے ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی محدود کر دیئے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بات چیت کرنے کیلئے بھارتی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو دعوت دی جس دوران انہوں نے بھارتی صحافی کو کھری کھری سنا ڈالیں تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کے صحافی ” گوروو “ نے پاکستان کے معاشی مسائل متعلق سوال پوچھا اور وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر ریحام خان نے دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” دیکھیں گوروو ، اگر آپ بار بار کہیں گے کشمیر آپ کا اندرونی مسئلہ ہے تو پھر سن لیں عمران خان بھی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے ، معیشت بھی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور آپ کو اس پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں