بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے ذہنی معذور پاکستانی کی جان لے لی ، نعش بھی اٹھا کر لے گئی،رابطے پر جانتے ہیں کیا جواب دیا؟

شکرگڑھ(این این آئی)بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک ذہنی معذور پاکستانی کی جان لے لی اور نعش بھی اٹھا کر لے گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے بھوپالپور سیکٹر پر بھارت کی بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے 58 سالہ شخص کو اس وقت شہید کردیا جب وہ غلطی سے زیرو لائن پہ چلا گیا تھا۔بھارت کی بی ایس ایف کی فائرنگ سے جان کی بازی ہارنے والے شخص کی شناخت نیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے جو محلہ اسلام آباد کا رہائشی اور ذہنی اعتبار سے معذور تھا،علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کی بی ایس ایف اپنی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نیاز احمد کی نعش بھی اپنے ہمراہ لے گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر جب سیکورٹی حکام نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے وعدہ کیاکہ وہ نیاز احمد کی نعش پاکستان کے حوالے کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں