تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کی عمران خان سے راہیں جدا،سابق حکمران جماعت میں شمولیت کیلئے تیار،اعلیٰ قیادت سے ملاقات طے

اسلام آباد(مانیٹرمگ ڈیسک)پی ٹی آئی سندھ میں بھی مشکلات کا شکار،نجی ٹی وی کے مطابق لیاقت جتوئی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل مل گیا ہے۔لیاقت جتوئی کی 9 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات ہو گی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کچھ اہم معاملات کو لے کر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ناراض ہیں۔دوسری جانب لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ مجھے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت ملی ہے،ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں