جج ارشد ملک کی حمایت۔۔۔!!! فواد چوہدری کے ردعمل نے حکومت پر بجلیاں گرادیں

جدہ(سی پی پی)وفاقی حکومت کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی حمایت پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب معاملہ عدالتوں اور ن لیگ کے درمیان ہے تو حکومت کیوں جج ارشد ملک کے بیان کی حمایت میں پریس کانفرنس کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزرا کو ان معاملات پر نہیں بولنا چاہیے، یہ غلط ہے۔پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فواد چوہدری نے سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ
حکومتوں نے جو 10 سال میں قرض لیا وہ لگا کہاں؟انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سعودی عرب اور چین کے تعاون سے پاکستان کو مشکلات سے نکال رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انڈسٹری قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق قوم بہت جلد خوشخبری سنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں