حکومت کو نئے چیلنج کا سامنا۔۔۔ اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن کیا کرنے جا رہی ہیں؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے تشویشناک پیشگوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت کو نئے چیلنج کا سامنا۔۔۔ اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن کیا کرنے جا رہی ہیں؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے تشویشناک پیشگوئی کردی۔ نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کی کوئی اتحادی جماعتیں اکھٹی ہیں اور اسکا پتا حکومت کو ایک خاص وقت پرچلے گا، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہیں اور اس کاایک خاص وقت پر پتہ چلے گا، حکومتی صفوں میں موجود اتحادی بھی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں اور اس بات کا اس وقت پتا چلے گا جب مولانافضل الرحمٰن ے دھرنے کی طرح معاملہ سر پر آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات عمران خان نہیں سمجھ رہے ، یہ سب ایک مرحلے پر اکٹھے ہو جائیں گے تو پھر پارلیمنٹ میں قانون سازی کیسے ہو گی۔ دوسری جانب ینئر صحافی وتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب میں تبادلے نہ ہوتے تو آج پی آئی سی واقعہ نہ ہوتا۔جی این این کے پروگرام ”خبر ہے“میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر پنجاب گزشتہ دنوں تبادلے نہ ہوتے تو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) محفوظ رہتا، کوئی وکیل پی آئی سی کے اندر نہیں جا سکتا تھا۔تجزیہ کار نے کہا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی ایک ہی صورت ممکن ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بناتے ہوئے سزا دی جائے۔اس دوران سینئر تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ آج کے واقعے میں وکلا کی اسلحہ لہراتے ہوئے ویڈیوز تک موجود ہیں مگر ان وکلاءکے خلاف کچھ نہیں کیا جائے گا اور یہ واقعہ قصہ ماضی بن جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں