خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک دور کا 70 ملین سے زائد کا مالی سکینڈل منظر عام پر،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پختونخوا میں پرویز خٹک دور حکومت کا بڑا مالی سکینڈل منظر عام پر۔نجی ٹی وی کے مطابق 2017 میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ادویات اور دیگر سامان کی خریداری پر نیب نے تحقیقات کیں جس میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق الاپتگین نامی کمپنی نے جس کمپنی سے ادویات امپورٹ کرنے کا دعویٰ کیا وہ جعلی ثابت ہوئی، خود کو ڈبلیو ایچ او کا مستند ڈیلر قرار دینے والی جعلی کمپنی کی طرف سے نیب کی تحقیقات میں پیش کی گئیں دستاویزات بھی جعلی نکلیں۔یاد رہے خیبرپختونخوا میں 2017 کے دوران ڈینگی کےمرض کے باعث
60 افراد جاں بحق، 5 ہزار سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ وباپر قابوپانے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے 145 ملین کی رقم مختص کی تھی۔ 70 ملین روپے کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن تمام کی تمام ادویات نہ صرف غیر معیاری نکلیں بلکہ ٹھیکہ بھی غیر قانونی طور پر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ہیلتھ سمیت دیگر افسران کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں