راشن کی تلاش میں نکلے بزرگ نے خطیر رقم ملنے پر مالک کو پہنچا دی عبدالحمید نے سڑک پر ملے 2 لاکھ ستر ہزار روپے مالک تک پہنچا کر ایمانداری کی مثال قائم کر دی

راشن کی تلاش میں نکلے بزرگ نے خطیر رقم ملنے پر مالک کو پہنچا دی۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار مزدوروں کا جینا دشوار ہوگیا ہےاور ان کے پاس کھانے کو روٹی تک نہیں ہے۔مزدوروں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ایسے میں میں مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلے دیہاڑی دار مزدور کو خطیر رقم ملی لیکن اس نے رقم پاس رکھنے کی بجائے مالک کو لوٹا دی۔
سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے عبدالحمید لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے پر بچوں کے لئے مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلے تھے اس دوران انہیں سڑک پر پر دو لاکھ ستر ہزار روپے پڑے ہوئے ملے۔بزرگ شخص نے رقم اپنے پاس رکھنے یا گھر لے جانے کی بجائے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کی اور رقم اسسٹنٹ کمشنر تک پہنچائی اور گزارش کی کہ یہ رقم اصل مالک تک پہنچا دیجئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے رقم اصل مالک تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے بزرگ شخص کی جانب سے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مشکل اور کٹھن وقت میں عبدالمجید نے اپنے ذاتی فائدے کی بجائے نفس پر قابو رکھتے ہوئے ایمانداری کا مظاہرہ کیا جو قابل تحسین اقدام ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جمعرات کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں5 اموات ہوئیں۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 107 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے کیسز کی تعداد 2291 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 62، سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 743، پنجاب میں 845، کے پی کے میں 276، بلوچستان میں 169، گلگت بلستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 9 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں