زمیندار نے محنت کش شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کھڈیاں خاص نواحی گاؤں قادی والا میں زمیندار نے محنت کش شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گوہڑ جاگیر کے رہائشی لطیف کی بیوی یاسمین نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں درخواست دی ہے کہ ہم اختر علی جٹ کی زمینوں پر محنت مزدوری کرتے ہیں اور رات کو وہاں پر ہی موجود تھے کہ اختر علی مجھے ورغلا کر اپنے کمرہ میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کارروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں