سائنسدانوں نے مردوں میں بانجھ پن کی اصل جینیاتی وجہ ڈھونڈلی

مردوں میں بانجھ پن کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے اسکی اصل جینیاتی وجہ تلاش کرلی ہے رپورٹ مطابق سائنسدانوں نے نئی ٹقیق میں بتایا ہے کہ مردوں میں پایا جانے والا ایکس آر سی نامی جین مردوں میں بانجھ پن کی اصل وجہ ہے جس مرد میں جین میوٹ ہوجائے وہ بانجھ ہوسکتا ہےاس تحقیق میں چین کے منسٹری آف ایجوکیشن سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے۔ انہوں نے کئی نر چوہوں میں یہ جین میوٹ کر دیا جس سے ان سب کی افزائش نسل کی صلاحیت ختم ہو گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہی فارمولا مردوں پر بھی لاگو ہو سکتا ہے تاہم سائنسدان اس تحقیق میں یہ معلوم نہیں کر سکے کہ اس جین کے میوٹ ہونے کی وجہ کیا ہوتی ہےتحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایہوا گو کا کہنا تھا کہ جن چوہوں میں میوٹ کیا گیا تھا ان کا نطفہ ناکارہ ہوگیا تھا اسی جین کی میوٹیشن مردوں کے سپرمز کو بھی ناکارہ کر دیتی ہے اور وہ پیدا کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں اب ہم یہ جان چکے ہیں کہ مردوں کے بانجھ پن میں اس جین کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ مزید تحقیق میں ہم اس کا علاج دریافت کرنے کی کوشش کریں گےیار رہے کہ سائنسدانوں نے مردوں میں بانجھ پن کے شکار مردوں کے اصل وجہ بتا دی ہے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایہوا گو کا کہنا تھا کہ جن چوہوں میں میوٹ کیا گیا تھان کا نطفہ ناکارہ ہوگیا تھا اسی جین کی میوٹیشن مردوں کے سپرمز کو بھی ناکارہ کر دیتی ہے اور وہ پیدا کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں