سزائے موت کا حکم، عدالتی فیصلے پر پرویز مشرف کاردعمل بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے عدالت کے فیصلے پر اظہارافسوس کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے عدالتی فیصلے کی اطلاع ٹی وی پر سنی۔واضح رہےپرویز مشرف چند روز پہلے ہی ہسپتال سے گھر منتقل ہوئے تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف دوبئی کے مہنگے علاقے میں اپنے سپر لگژری پینٹ ہاؤس میں مقیم ہیں۔یاد رہے مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ نومبر 2013 میں درج کیا تھا۔ یہ مقدمہ پرویز مشرف پر آرمی چیف کی حیثیت سے تین نومبر 2007ء کو ملک کا آئین معطل کر کے ایمرجنسی لگانے کے اقدام پر درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں اب تک 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں جب کہ اس دوران 4 جج تبدیل ہوئے۔عدالت نے متعدد مرتبہ پرویز مشرف کو وقت دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں