سشمیتا سین آٹھ برس فلموں سے دور کیوں رہیں؟

بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین گزشتہ 8 سالوں میں کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئیں۔وہ آخری مرتبہ 2010 کی فلم ’نو پرابلم‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھیں، اور اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اداکارہ بڑی اسکرین پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران جب سشمیتا سین سے پوچھا گیا کہ وہ دوبارہ اداکاری کرنے کا ارادہ کررہی ہیں؟ تو انہوں نے انشکاف کیا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے فلموں کے اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں۔سشمیتا کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی زندگی کے 6 ماہ فلم کو دینے کے لیے تیار ہوں، لیکن کیوں کہ میں تیار ہوں، اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ اسکرپٹ بھی تیار ہے‘۔1994 میں مس یونیورس کا خطاب حاصل کرنے والی سشمیتا سین نے یہ بھی کہا کہ ان کا سب سے بڑا مقصد اسٹار بننا نہیں بلکہ اپنے مداحوں اور خیر خواہوں سے جڑے رہنا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ لوگوں سے جڑے رہنے کا کوئی نہ کوئی راستہ میں ڈھونڈتی رہوں گی، میرا سب سے بڑا مقصد فلمی اسٹار بننا نہیں بلکہ لوگوں سے جڑے رہنا ہے، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ خدا نے مجھے اداکار بننے کا موقع دیا‘۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سشمیتا کس فلم سے بولی وڈ میں واپسی اختیار کرتی نظر آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں