سعودی عرب:کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ادارے کی تشکیل کی منظوری

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 3 اداروں کو ایک میں ضم کر کے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن ادارہ تشکیل دے دیا ہے
ریاض (دنیا مانیٹرنگ)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 3 اداروں کو ایک میں ضم کر کے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن ادارہ تشکیل دے دیا ہے ۔کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ اور محکمہ جاتی سراغ رساں ادارے کو اینٹی کرپشن قومی بورڈ میں شامل کر کے اسے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن ادارے کا نام دے دیا گیا ہے ۔ شاہ سلمان کے فرمان کے تحت مالیاتی و انتظامی بدعنوانی کے انسداد سے متعلق بنیادی اور انتظامی ضابطوں کی منظوری دی۔ شاہی فرمان کے مطابق اینٹی کرپشن قومی ادارے کا سربراہ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے تک کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے اختیارات استعمال کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں