شام میں مشن پورا کریں گے، انخلا کا ارادہ نہیں،ترک صدر ڈٹ گئے

استنبول (این این آئی ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے وہ شام میں مشن پورا کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے ک کے مطابق استنبول میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ شام میں وہ اسد انتظامیہ کی دعوت پر نہیں گئے بلکہ شامی عوام نے ہم سے مدد طلب کی، لہذا جب تک شامی عوام یہ نہیں کہتے کہ یہ مشن پورا ہو گیا وہاں سے انخلا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ترک حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں 21 سو شامی اہلکار ہلاک کر دیئے گئے ۔ 3 سو فوجی گاڑیاں اور 7 کیمیائی گوداموں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں