شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم بننے کی کوششیں، بیرون ملک لابنگ کا انکشاف، ناکامی کا سامنا کیوں کرنا پڑا ؟جانئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کیلئےاندرون اور بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں ۔ معروف صحافی ہارون الرشید نےبتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے کی جانے والے لابنگ سے متعلق جنہیں پتہ چلنا تھا چل گیا ہے ۔ تاہم ان کا وزیراعظم بننا بہت مشکل ہے ، آپ صورتحال کا انداز ہ کرسکتے ہیں ۔ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے قیدی رہنما عمران خان کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں اور شاہ محمود قریشی کو بطور وزیراعظم پیسہ دینے کیلئے تیا ہیں ۔جبکہ شہبا زشریف ان ہائوس میں تبدیلی چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں