شوہر نے 2ہزار روپے کیلئے بیوی دوستوں کو بیچ ڈالی،پھر دوستوں نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر بدین میں نوجوان لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ،نجی ٹی وی کے مطابق بدین میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعہ میں 23 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے بعداسے گاڑی سے کچل کر مار دیا۔ملزمان نے لڑکی کے شوہر کے ساتھ مل کر کر واقعے کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ ان سے منت سماجت کر رہی ہے۔مقتولہ کے شوہر نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کو کو جسم فروشی کے لیے 2ہزار میںفروخت کیا تھا۔پولیس نے لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں