فحش فلموں کی اداکارہ امرانتا ہینک نے کولمبیا میں دنیا کی پہلی پورن یونیورسٹی کھول لی

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں فحش فلموں کی اداکارہ امرانتا ہینک نے دنیا کی پہلی پورن یونیورسٹی کھول لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس اداکارہ’امرانتا ہینک‘ نے کولمبیا کے شہر میڈیلٹن میں یہ یونیورسٹی کھولی ہے جس میں وہ فحش فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے خواہش مند لڑکے لڑکیوں کو نہ صرف اس پیشے کی تربیت دے گی بلکہ انہیں یہ بھی بتائے گی کہ وہ کس طرح جعلی اور اداکاروں کا استحصال کرنے والے پروڈیوسرز کا پتا چلا سکتے ہیں اور ان سے بچ سکتے ہیں۔اداکارہ امرانتا ہینک ماضی میں خود بھی صحافی رہ چکی ہے۔ اس نے یہ پورن یونیورسٹی ایک شراب خانے کی عمارت میں قائم کی ہے جہاں اس کے ساتھ فحش فلموں کے اداکارریمن نومر بھی لڑکے لڑکیوں کو تربیت دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق امرانتا ہینک کے صحافت چھوڑ کر بالغ فلموں کی اداکارہ بننے کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ اس نے اپنی پسندیدہ فٹ بال ٹیم کی جیت پر شرط لگائی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کے پسندیدہ کلب کی ٹیم نیشنل لیگ میں جیتے گی اور اگر وہ ٹیم نہ جیت سکی تو وہ بالغ میگزین ’SOHO‘ کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کروائے گی۔ اس کی ٹیم ہار گئی اور اسے برہنہ فوٹوشوٹ کروانا پڑ گیا۔ اس کی فحش تصویر اس میگزین کے سرورق پر شائع ہوئی جہاں سے اسے فحش فلموں میں اداکاری کی آفرز آنے لگیں اور اس نے صحافت چھوڑ کر اس پورن انڈسٹری میں کام شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں