فردوس عاشق اعوان کی برطرفی پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا خوشی کا اظہار،پی ٹی آئی کا بروقت اور درست اقدام قرار

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی برطرفی پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کا بروقت اور درست اقدام قراردیا ہے۔

محترمہ فردوس عاشق اعوان نے چونکہ دونوں اپوزیشن جماعتوں کے لئے مشکلات پیدا کر رکھی تھیں اور دونوں جماعتوں پر لفظی گولہ باری میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی تھیں اس لئے دونوں جماعتوں نے محترمہ فردوس عاشق اعوان کی برطرفی پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر کوئی اچھا کام کیا ہے تو وہ آپا محترمہ فردوس عاشق اعوان کی رخصتی کا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہنواز رانجھا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پڑھے لکھے لوگوں کو یہ ذمہ داری دے کر اچھا فیصلہ کیا ہے جو کہ دلیل سے بات کر سکتے ہیں اور یہ عہدہ دلیل سے بات کرنے والوں کو ہی سوٹ کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں