فلوریڈا:امریکا میں سعودی خاتون سفیرکا ایئربیس کا دورہ

امریکا میں سعودی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے فلوریڈا کے بنساکولا ایئر بیس کا گزشتہ روز دورہ کیا۔
ریاض(ایجنسیاں)امریکا میں سعودی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے فلوریڈا کے بنساکولا ایئر بیس کا گزشتہ روز دورہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے نا خوشگوار واقعے میں 3امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ سعودی حکومت اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی۔شہزادی ریما نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتے ۔ان کا کہنا تھا کہ فلوریڈا ایئربیس میں امریکی فوجیوں پر حملہ سعودی عرب کے لیے اہم واقعہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں