لاہور میں شہری کے چہرے پر ٹھڈے مارنے والا شہری کس اہم عہدے پر فائز نکلا۔۔؟؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک) لاہو رمیں شہری کے چہرے پر ٹھڈے مارنے والا شہری کس اہم عہدے پر فائز نکلا۔۔۔ لاہور میں شہری پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار ہو گیا، ملزم عقیل مرزا پیشے کے بینک افسر ہیں اور اب اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح لاہور میں بااثر شخص نے دن دہاڑے شہری پر تشدد کیا تھا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ایک بڑی گاڑی سے نکلنے والے شخص نے نہتے شہری پر اسلحہ تان کر اسے گریبان سے پکڑ کر دھکے دیے اور زمین پر گرا کر اسے زدرکوب کیا۔ شہری اسلحے کی وجہ سے خاموشی سے تشدد کا نشانہ بنتا رہا جبکہ با اثر شخص نے شہری کو سڑک کنارے اسلحے کے زور پر زمین پر گرا کر تھپڑ اور ٹھوکریں ماریں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سڑک کنارے گرین بیلٹ کے کنارے پر بیٹھا ہے اور کار سوار نے اسے تھپڑ مارے جس کے بعد اس نے گاڑی سے پستول نکال کر کر شہری پر تان لیا اور پھر اسکے منہ پر اپنے پاؤں سے ٹھوکریں ماریں۔ سڑک پر ٹریفک چل رہی تھی جبکہ پولیس دور رہی اور شہری کی مدد کیلئے کوئی نہ آیا۔ بااثر شخص کے زیر استعمال گاڑی عقیل مرزا نامی بندے کے نام رجسٹر ہے،2017 ماڈل کی جیپ کا مالک لاہور کا رہائشی ہے۔ اب عقیل مرزا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ایس پی کینٹ کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کی اورشہری پر تشدد کرنے اور اسلحہ لہرانے والے بااثر شخص عقیل مرزا کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق عقیل مرزا کوجائے وقوعہ سے تقریبا بارہ کلومیٹر دور واقع اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد اسے مزید تفتیش کیلئے تھانہ کینٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم جس پر تشدد ہوااس کو تلاش کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں