لندن بریج حملے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی، جانتے ہیں عثمان خان کون نکلا؟

لندن (سی پی پی)برطانوی پولیس نے لندن برج حملے میں ملوث شخص کی شناخت 28 برس کے عثمان خان کے نام سے ظاہر کردی ہے،جو اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا۔مقامی پولیس کے مطابق عثمان خان نے گزشتہ روز دوپہر لندن میں چاقو مار کر خاتون سمیت 2 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیاتھا۔برطانوی پولیس نے عثمان خان کے اسٹریفرڈ شائر میں واقع گھر پر رات گئے چھاپہ مارا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عثمان خان ان 9 مجرموں میں سے ا یک تھا، جنہیں 2010 میں لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں 2012 سے2018 تک کے لیے جیل

کی سزا ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں