مریم نواز سے موبائل برآمد ہوا ہے یا نہیں ؟ سپرنٹنڈنٹ جیل نے قصہ ہی ختم کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کےک سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کی بیرک سے موبائل برآمد ہوا ہے اس خبر میں کوئی صداقت نہی ہے اور نہ کسی قسم کا کوئی ایسا واقعہ رونما ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ہےکہ مریم نواز تمام خواتین کیساتھ سزا کاٹ رہی ہیں اس سے پہلے بھی افواہوں نے گردش کی تھی کہ ان کو بی کلاس دی گئی ہے جس میں تب بھی کوئی صداقت نہیں تھی اور آج بھی ہر جگہ ان افواہوں کو ہوا دی جارہی ہے کہ ان سےموبائل برآمد ہوا ہے ، سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں