مر گیا وہ جو، زندگانی میں کیا ملا ا’س کو راجدھانی میں

مر گیا وہ جو، زندگانی میں
کیا ملا ا’س کو راجدھانی میں

گھر کو ‘چپ چاپ’تو چلا جا اب
کیا خریدے گا، اس گرانی میں

چاند کی چاندنی، کہاں ملتی
چاند کا عکس تھا وہ پانی میں

مرا کردار واجبی سا تھا
مر گیا تھا میں پھر کہانی میں

قصے سارے ہوئے ‘پرانے گل
کیا کہانی تھی نوجوانی میں

شاعرہ کوکی گل

اپنا تبصرہ بھیجیں