مولانا طارق جمیل نے ابھی تک خواتین سے معافی کیوں نہیں مانگی؟یہ بہتان بہت ہی تشویشناک ہے، شیری رحمان بھی مولانا طارق جمیل کیخلاف بول پڑیں

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے اپنے متنازع بیان پر ابھی تک خواتین سے معافی کیوں نہیں مانگی؟۔ ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ مولانا طارق جمیل کو اپنے بیان پر خواتین سے معافی مانگنی چاہئے، وہ اس عالمی وبا کا الزام پاکستانی خواتین پر لگا رہے ہیں، یہ بہتان بہت ہی تشویشناک اور ناقابل قبول ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ یہ سو موٹو لینے کا وقت ہے، مولانا طارق جمیل کا بیان بنیادی حقوق کے خلاف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں