مولانا طارق جمیل کے کارنامے بیان کروں تو ان کو بہت شرمندگی ہوگی‘‘ ان کے دو ہی پیشے ہیں اور دونوں کا تعلق کس سے ہے؟ ہارون الرشید کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا طارق جمیل کے دو ہی پیشے ہیں ، کیا انہوں نے کبھی حکمرانوں کیخلاف سچ بولا ، کبھی جرات ہوئی ؟ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے حکمرانوں کیخلاف کتنا سچ بولا ، کیا ان کیخلاف بولنے کی کبھی جرات کی ہے ۔ مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ یہ معافی مانگ لیں گے ۔ میں نے مولانا کے کارنامے بیان کیے تو انہیں بڑی شرمندگی ہو گئی ۔ سینئر تجزیہ کار نے مولانا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا

ہے کہ مولانا صاحب کے صرف دو پیشے ہیں ، ان میں ایک پاپولیرٹی کا ہے ۔ وہ نواز شریف کی بھی ایسے ہی مداح سرائی کیا کرتے تھے ، اور آج وقت کے حکمران عمران خان کی بھی کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں