میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں، حسن نثارکی پی ٹی آئی کی حمایت پر خود کو گالیاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں۔ سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ میرے بار ے میں یہ تاثر رکھتے ہیں کہ میں مایوسی کو پھیلاتا ہوں ، میرے جیسا کوئی احمق اور امید پرست تھا ہی نہیں کوئی ۔ جس نے تیسری قوت کے خواب دیکھا ، میرے بارے میں کہا گیا کہ یہ خوابوں کا شخص ہے ۔ معروف کالم نگار نے کہا ہے کہ میں بینظیر اور نواز شریف کے بارے میں کہتا تھا کہ ایک چھری ہے تو دوسرا چھرا ہے ، ایک کھائی ہے تو دوسرا کھڈا ہے۔ ان سے امیدیں تھیں، ہاتھوں سے لگائی گئی گانٹھیں دانتوں سے کھولنی پڑتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پارٹی نے پہلی دفعہ اقتدار دیکھا ہے اگر یہ دو چار دولتیاں مارتے ہیں تو کوئی بات نہیں ، عمران خان کے بارے میں اتنا جانتا ہوں وہ ایک پاپولر انسان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں