میلسی میں 2معصوم بچیوں کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم رشتہ میں ماموں نکلا وہاڑی پولیس نے ڈرمائی انداز میں 20گھنٹے میں گرفتارکر لیا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے میلسی میں پریس کانفرنس کے دوران میلسی کے علاقہ چمن آباد میں 2بچیوں کو زیادتی/قتل کے سفاک ملزم کے بارے میں دلخراش انکشاف کرتے ہوئے بتلایا کہ ملزم اظہر بچیوں کا قریبی رشتہ دار اور ماموں نکلا اور تمام وقوعہ میں پولیس اور رشتہ دارواں کے ہمراہ مدد کرواتا رہا پولیس کی تشکیل دی گئی ٹیموں نے جدید سائنسی طریقہ کار اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے نہ صرف اقرار جرم کیا بلکہ شواہد بھی فراہم کر دئیے.ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مورخہ 28نومبر کو پروین بی بی کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ چمن آباد کے علاقہ سے 6 سالہ ثانیہ 3 سالہ فوزیہ کے کو 4کس نامزد اور 3کس نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے.جس پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا اور بچی کو ٹریس کرنے کے تحرک شروع کر دیا گیا جبکہ 2کس نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا. لیکن اگلی صبح پولیس کو دونوں ڈیڈ باڈیز فصل مکئی سے ملی. اس اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی, پولیس کی بھاری نفری اور پولیس کی فرانزک اور ٹیکنکل ٹیمیں موقع پر پہنچی جبکہ ملزم کو ٹریس کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے گئی..جن کی محنت سے ملزم اظہر بعمر 16سال کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا گیا.
ملزم بچیوں کا رشتہ میں ماموں لگتا تھا اس لئے کسی کو اس پر شک نہیں ہوا اور وہ پولیس اور رشتہ دارواں کے ہمراہ بچیوں کو ڈھونڈنے میں شانہ بشانہ بھی تھا لیکن جیسے ہی تفتیش کا دائرہ کا وسیع کیا گیا تو ٹیم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا. ابتدائی ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق ثانیہ بعمر 6سال کے زیادتی کی گئی جبکہ 3سالہ فوزیہ کے ساتھ نہیں ہوئی لیکن ملزم نے اپنی شکایت کے ڈر سے دونوں کو گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کہا ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ والدین کے لئے یہ کتنا کٹھن مرحلہ ہے اور ان کے دل پر کیا گزر رہی ہو گی لیکن ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے تاکہ وہ دوبارہ ایسا فعل کرنے کے قابل نہ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں