ننکانہ صاحب میں 72 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکے سے مبینہ جنسی زیادتی

ننکانہ صاحب میں 72 سالہ شخص نے 25 سالہ نوجوان کو نشہ آور چائے پلا کر مبینہ طور پر جندسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا یہ واقعہ ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں پیش آیا جہاں 25 سالہ محنت کش نے درخواست دی ہے کہ 72 سالہ میاں جمیل اصغر نے اسے کام کے لیے گھر بلایا تھا۔ ملزم نے اسے نشہ آور چائے پلائی اور بے ہوش ہونے پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔25 سالہ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے باوجود مقامی ایس ایچ او نے ملزم کو با اثر ہونے پر چھوڑ دیا ہے۔ با اثر بوڑھے شخص کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شکایت پر اعلیٰ حکام نےنوٹس لے لیا ہے۔ ملزم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر مقامی تھانے کے ایس ایچ او سیف اللہ سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم نے عدالت سے ضمانت کرا لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں