وزیراعلیٰ عثمان بزدار کورونا وائرس پھیلنے کے طریقے سے لا علم “کرونا وائرس کاٹتا کیسے ہے؟” عثمان بزادر کا بریفنگ کے بعد سوال

دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد اب کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اب یہاں اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس نے اب تک پاکستان میں 300 سے زیادہ افراد کو متاثر کر دیا ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
اسی دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں یہی نہیں پتہ کہ کرونا وائرس پھیلتا کیسے ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایک بریفنگ دی گئی جس کا مقصدمستقبل کے لئے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ لیکن جیسے ہی بریفنگ ختم ہوتی، عثمان بزدار کی جانب سے سوال کیا گیا کہ “کورونا وائرس کاٹتا کیسے ہے؟” عثمان بزادر کی اس لا علمی کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے صوبہ پنجاب کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جہاں کے وزیراعلیٰ کو پھیلنے والے وائرس کے بارے میں ہی نہیں پتہ، وہ ہمارے لوگوں کو بچانے کے لئے اقدامات کیا کرے گا۔ساری دنیا کو پتہ ہے کہ کورونا وائرس کسی کے کاٹنے سے نہیں بلکہ انسانوں سے پھیلتا ہے، ایسے میں وزیراعلیٰ عثمان بزادر کی لا علمی نے پنجاب کی حکومت کے انتظامات پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔پنجاب میں بھی ابھی تک کورونا وائرس کے33 مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کو ہر قسم کی طبی سہولیا ت فراہم کی جا رہی ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس نے پاکستان سے پہلے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے بعد ابھی تک دنیا میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد2 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں 8 ہزا ر افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں