وکیل نے آئی سی یو میں گھس کربستر پر پڑی مریضہ کا آکسیجن ماسک اتار پھینکا ،خاتون نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک وکیل نے تشویشناک حالت کی شکار ایک لڑکی کا آکسیجن ماسک اتارپھینکا جس کی وجہ سے وہ وہیں پر تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق انتقال کرنے والی لڑکی کی عمر22 سال تھی ۔ اسے 5روز قبل پی آئی سی منتقل کیاگیاتھا۔لڑکی کے والد نے کہا وہ بے بس ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آتی کس سے انصاف طلب کریں۔دوسری جانب حکومت نے تمام واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں