پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کا قیام ،احکامات جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ لاجزمیں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوںسے مالی پیشکش طلب کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وفاقی حکومت پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں کو جگہ لیز پر دے گی ۔ وزارت داخلہ پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے والی نجی کمپنیوں سے ماہانہ کرایہ وصول کرے گی ۔ وزارت داخلہ بیوٹی پارلر کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں جگہ ابتدائی طور پر تین سال کی لیز پر دے گی ۔ وزارت داخلہ نے بیوٹی پارلر نیشنل ٹیکس نمبر رجسٹرڈ کمپنیوں کو دینے کے احکامات دیئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں