پاکستانی شوہراسلام قبول کرنے والی کینیڈین بیوی کی جمع پونجی لوٹ کر فرار،شوہر نے کتنے ہزار ڈالر چوری کئے؟ خاتون پاکستان پہنچ گئی

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستانی نوجوان کینڈین بیوی کے 33ہزار ڈالر چوری کرکے غائب ہو گیا،نوجوان سے رقم واپسی کے لیے متاثرہ کینڈین خاتون اینی میری پاکستان پہنچ گئی،گوجرانوالہ سائبر کرائم میں شوہر کے خلاف درخواست بھی دیدی۔غیر ملکی خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میرے شوہر فاحد نے میرے 33ہزار ڈالر چوری کئے ہیں،دھوکہ دہی سے رقم میرے اکاؤنٹ سے پاکستان منتقل کی، رقم فاحد کے چچا اور والدہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کینڈین خاتون نے کہا کہ 2017میں سیالکوٹ کے رہائشی فاحد ابرار سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد میں نے اسلام قبول کیا اور پھر انہوں نے مجھے دھوکہ دیکر رقم چوری کی، رقم واپسی اور شوہر کو جیل بھجوانے پاکستان آئی ہوں، امید ہے پاکستان میں مجھے انصاف ملے گا۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں