پاکستان نے القاعدہ بنائی‘‘ عمران خان کے ہوتے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت ہے؟ وزیر اعظم کے متنازع بیان پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کا امریکہ میں متنازعہ بیان ، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت ہے ؟ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سلیم صافی نے کہا کہ تاریخی طور پر یہ درست بات ہے کہ مجاہدین پاکستان نے بنائے اور نہ طالبان ۔مجاہدین خود اٹھے جنہیں امریکہ ، پاکستان اور عرب ممالک نے ڈٹ کر سپورٹ کیا۔ طالبان نے مجاہدین کے بطن سے جنم لیا جنہیں پہلے امریکہ اورپاکستان اور پھر صرف پاکستان نے سپورٹ کیا۔ جہاں تک القاعدہ کا تعلق ہے تو اس کو بنانے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ لیکن وزیراعظم عمران خان امریکہ میں عالمی فورم پر بیٹھ کر تاریخ کو جھٹلا رہے ہیں اور پاکستان کو یہ کہہ کر مجرم بنا رہے ہیں کہ القاعدہ پاکستان نے بنایا۔سلیم صافی نے کہا کہ اس جرم کا ارتکاب اگر زرداری، نواز شریف یا اسفند یار ولی خان یا پھر اختر مینگل وغیرہ کرتے تو نہ جانے کب کے غدار قرار دلوائے جاتے اور شاید اب تک ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی بھی شروع ہو چکی ہوتی۔ سلیم صافی نے کہا کہ لیکن چونکہ عمران خان پھر بھی زندہ باد ہیں۔ ظاہر ہے لاڈلے جو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں