پنجاب میں بڑی تبدیلی کا وقت آ گیا وزیراعظم کے آج کے دورہ لاہورکے دوران متعدد وزرا سے قلمدان واپس لینے کا امکان،وزیراعظم کی عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات طے

پنجاب میں بڑی تبدیلی کا وقت آ گیا۔ وزیراعظم کے آج کے دورہ لاہورکے دوران متعدد وزرا سے قلمدان واپس لینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات بھی طے ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے جس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کی صورتحال کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم کو سموگ کی وجوہات ، تدراک اور تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدمات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے عثمان بزدار کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور میں وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کابینہ میں اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔اطلاعات ہیں کہ دورے کے دوران ناقص کارگردگی دکھانے والے وزراء سے قلمدان واپس لینے کا بھی امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے بڑی تبدیلیوں کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ لاہور کے دوران بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں کریں گے۔
گذشتہ شب بھی پنجاب میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔صوبائی انتظامیہ اور پولیس محکمے میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کے ساتھ ساتھ چار سنئیر افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم نے لاہور میں اسموگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس آجج بروز ہفتہ کو طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اسموگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے تدارک کے لئے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس (آج) ہفتہ کو طلب کرلیا ہے، وزیراعظم کو کل اسموگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایوان وزیراعلیٰ میں بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں