کرونا وائرس سے پریشان ، پاکستانیوں کی زندگیاں بچانے کیلئےانتہائی شاندار خبر ماہرین نے مہلک وائر س کو ختم کرنے کیلئے انسانی جین میں تبدیلیوں کا پتہ لگا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ماہرین کی بڑی کامیابی، کرونا وائرس کو ختم کرنے والی انسانی جین میں ہونیوالی تبدیلی کا پتہ لگا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اختیار کردہ طریقے سے کسی بھی شخص میں کرونا وائرس ہونے یا نہ ہونے کا پتا لگا جا سکے گا ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ انسانی جین میں کرونا سے مزاحم قدرتی تبدیلیوں کی موجودگی کا پتہ لگا لیا ہے۔ماہرین کے دعوے کے مطابق انہوں نے انسانی جین میں قدرتی طور پر موجود د ایسی تبدیلیوں کا پتہ لگایا گیا ہے جو کورونا

وائرس کو غیر مؤثر کرسکتی ہیں۔ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ تبدیلیوں کا پتہ لگانے کیلئے ایک ہزار انسانی جینز کا تجزیہ کیا گیا۔ ماہرین کا تحقیقی تجزیہ عالمی سائنسی جریدے جرنل آف میڈیکل وائرولوجی میں شائع بھی ہوا۔ ماہرین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لوگوں کے جنیوم کی تفصیلات کے بعد اس عمل کو تیزی سے پھیلنے سے روکا جا سکے گا اور عوام کی زندگیاں محفوظ کی جا سکیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں