کرونا کو چین کے لئے اللہ کا عذاب قرار دینے والے عراقی عالم دین خود کرونا کا شکار ہوگئے

کرونا وائرس کو چین والوں کے لئے اللہ کا عذاب قرار دینے والے عراقی عالم خود کرونا کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی عالم دین آیت اللہ ھادی المدارسی نے گزشتہ ماہ کرونا وائر کو چین اور چینی قوم کے لئے اللہ کے احکامات پر عمل پیرا نہ ہونے اور مبینہ کافرنا طررز زندگی اپنانے پر اللہ کی جانب سے نازل کردہ عذاب قرار دیا تھا۔ تاہم اب وہ خود اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جسے وہ اللہ کا عذاب قرار دے چکے ہیں انکے ترجمان اور اہلخانہ نے انکے وائر سے متاثر ہونے کے امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قرنطینہ میں ہیں اور روبصحت ہیں۔ تاہم انکی صحت کے لئے دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں