پیسے دو ورنہ کرونا وائرس کا خدشہ ظاہر کردینگے ،بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو خطرناک بیماری سے کلیئر قرار دینے کیلئے رشوت پر مجبور کیا جانے لگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت پاکستان نے ملک بھرکے ائیر پورٹس پر خصوصی کائونٹرز قائم کئے ہیں لیکن اب ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھاگیا ہے کہ پاکستانی ایئرپورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے کرونا وائرس کو رشوت لینے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹروںنے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر پیسے نہ دیئے تو کرونا وائرس کا خدشہ ظاہر کرکے ہسپتا ل بھیج دیں گے۔واضح رہے کہ اس وائرس کے سبب اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1800کے قریب پہنچ چکی ہے ، مگر پاکستان میں وائرس کی موجودگی کی اطلاعات نہیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں